Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

مانگے تانگے کی حکومت پتہ نہیں کتنے دن چلتی ہے ، آصف علی زرداری

مانگے تانگے کی حکومت پتہ نہیں کتنے دن چلتی ہے ، آصف علی زرداری
January 15, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ مانگے تانگے  کی حکومت پتہ نہیں کتنے دن چلتی ہے ، حکومت کو ہم  نہیں گرائیں گے خود گر جائے گی ، بڑے نیب دیکھے اگر حکومتی ارکان کو بلا لیا گیا تو کیا ہوگا ؟، چیئرمین نیب کو پارلیمنٹ حاضر ہونا چاہیے ۔ مفاہمت کے بادشاہ  آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی میں دبنگ انٹری دی ،حکومت وقت کو کھری کھری سنائیں اور دوٹوک الفاظ میں  حکومت  کو مانگے تانگے کی حکومت تو کہا ہی  ساتھ ہی یہ بھی کہہ دیا ہم نہیں گرائیں گے خود گر جائے گی ۔ آصف زرداری نے بات یہیں ختم نہیں کی بولے کہ چیئرمین نیب کو خط کیوں لکھا گیا ؟،  نیب چیئرمین کو پارلیمنٹ میں حاضر ہونا چاہیے ، انہوں نے کہا بڑے نیب دیکھے  ،حکومتی ارکان کو بلا لیا گیا تو کیا ہوگا؟۔ ملک بغیر سوچے سمجھے چلایا جا رہا ہے ۔ آصف زرداری نے کہا کہ ڈالر اوپر اور نیچے جا رہا ہے ۔اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاروں کو نقصان ہوا،شہباز شریف پوری تیاری کے ساتھ آتے ہیں فیصل واوڈا تیاری کریں تو جواب دے پائیں گے، نواز شریف اور مریم نواز کی ضمانت پر خوشی ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ ان کی عمر  چونسٹھ برس ہو چکی ہے اسمبلی میں نئے آنے والے دوستوں کی تربیت انہوں نے ہی کرنا ہے  ۔