Saturday, October 23, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

مانچسٹر یونائیٹڈ کی سٹی کو 2-4سےجبکہ چیلسی نے کوئین پارک رینجرز کو ایک صفر سے ہرا دیا

مانچسٹر یونائیٹڈ کی سٹی کو 2-4سےجبکہ چیلسی نے کوئین پارک رینجرز کو ایک صفر سے ہرا دیا
April 12, 2015
لندن(92نیوز)انگلش فٹبال پریمیئر لیگ میں مانچسٹر یونائیٹڈ نے مانچسٹر سٹی کو چار دو سے ہرا دیاجبکہ چیلسی نے بھی اپنا میچ جیت لیا۔ تفصیلات کے مطابق مانچسٹر سے تعلق رکھنے والے دنیا کے دو بڑے کلب یونائیٹڈ اور سٹی جب آمنے سامنے ہوں تو مقابلہ دیکھنے سے تعلق رکھتا ہے۔ کوئی بھی جیتے، شائقین کو بہترین فٹ بال دیکھنے کو ملتا ہے۔ حالیہ میچ میں مانچسٹر یونائیٹڈ نے اپنے ہوم گراؤنڈ اولڈ ٹریفورڈ پر سٹی کی میزبانی کی۔ سکورنگ کا آغاز اور اختتام تو مہمان ٹیم کے ارجنٹائنی سٹرائیکر سرجیو اگیورو نے کھیل کے آٹھویں اور نواسی ویں منٹ میں کیا۔ درمیان میں مانچسٹر یونائیٹڈ  نے چار گول کر کے فتح کو یقینی بنا لیا۔ ایک اور میچ میں چیلسی نے کیو پی آر کو ایک صفر سے ہرا دیا۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔