مانچسٹر ، چاند رات پر بازاروں میں لوگوں کا رش بڑھ گیا
لندن (92 نیوز) برطانیہ میں عید الفطر کا اعلان ہوتے ہی مانچسٹر کے بازاروں میں چاند رات پر لوگوں کا رش بڑھ گیا۔ کوئی کپڑے خریدنے میں مصروف ہے تو کسی نے ہاتھوں پر مہندی کےدلفریب ڈیزائنز بنوائے ۔
برطانیہ بھر میں مسلمان میٹھی عید منارہے ہیں اور سلسلے میں اپنی تیاریوں کو حتمی شکل دینے میں مصروف ہیں۔
مانچسٹر میں مقامی کمیونٹی کی جانب سے عید الفطر کے سٹالز لگائے گئے جس میں خواتین کی کثیر تعداد پیش پیش رہیں ۔
دیدہ زیب لباس اور رنگ برنگی چوڑیوں مرکز نگاہ رہیں ۔
عید الفطر پرمہندی کا رنگ نہ چڑھے تو تہوار پھیکا معلوم ہوتا ہے ۔
مہندی کے سٹالز پر بھی خواتین اور بچیوں نے ہاتھوں پر دلکش ڈیزائنز بنوائے ۔
واتین کا کہنا ہے کہ جب تک ہاتھوں میں مہندی ، کلائیوں میں کنگن اور کانوں میں جھمکے نہ ہوں عید کی تیاری نامکمل رہتی ہے ۔