Sunday, September 15, 2024

مانچسٹر ، ٹریفورڈ پارک میں کار کی ٹکر سے 5 افراد زخمی

مانچسٹر ، ٹریفورڈ پارک میں کار کی ٹکر سے 5 افراد زخمی
June 1, 2018
لندن (92 نیوز) برطانوی شہر مانچسٹر کے ٹریفورڈ پارک میں گاڑی کی ٹکر سے پانچ افراد زخمی ہوگئے۔ کار ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی گئی ۔ گریٹر مانچسٹر پولیس کے مطابق کار سوار نے تیز رفتار گاڑی راہگیروں پر چڑھا دی اور موقع سے فرار ہو گیا۔ واقعے میں پانچ افراد شدید زخمی ہوئے جن میں سے تین کو سالفورڈ ہسپتال جبکہ باقی دو کو مانچسٹر رائل اِنفرمری منتقل کر دیا گیا ۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعے میں دہشتگردی کے شواہد نہیں ملے۔