Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

مانچسٹر میں بھی بڑی اسکرینوں پر پاک بھارت میچ کا اہتمام کیا گیا

مانچسٹر میں بھی بڑی اسکرینوں پر پاک بھارت میچ کا اہتمام کیا گیا
June 16, 2019
مانچسٹر ( 92 نیوز) پاک بھارت کرکٹ ٹاکرے نے سنڈے کو فنڈے بناڈالا،  کئی شہروں میں بڑی سکرینوں پر بڑا میچ دکھانے کے انتظامات کئے گئے جب کہ مانچسٹر بھی دیسی ہوگیا ۔ اولڈٹریفورڈ کے میدان میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کے نتیجے سے قطع نظردنیا بھر میں شائقین کرکٹ نے میچ دیکھنے کیلئے اپنی بھرپور تیاریاں کیں ۔ ہائی وولٹیج ٹاکرے کے باعث سنڈے  فنڈے بن گیا،لوگوں نے گھروں میں اپنے عزیزواقارب کو مدعوکیا،خصوصی پکوان بھی بنائے گئے ۔ اسلام آباد،کراچی،لاہورسمیت کئی شہروں میں پارکوں اور دیگر جگہوں پرمیچ دکھانے کیلئے بڑی اسکرینز نصب کی گئیں ،جہاں شائقین فیملیز کے ہمراہ میچ سے لطف اندوزہوئے۔ اولڈٹریفورڈ میں بھی برصغیرکا مخصوص دیسی رنگ چھایارہا،گھوڑے پر سوار پاکستانی شائق سب کی توجہ کا مرکز بنارہا ،جو شائقین اسٹیڈیم کے اندر نہ جاسکے ،انکے لیے اسٹیڈیم سے باہر بڑی اسکرینز نصب تھیں،جہاں وہ میچ سے لطف اندوز ہوتے رہے۔ وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی اور سابق چیف جسٹس ثاقب نثار پاکستان اور بھارت کی کئی ممتاز شخصیات نے گراؤنڈ میں جاکر اپنی اپنی ٹیموں کی حوصلہ افزائی کی۔