Saturday, July 27, 2024

مانچسٹریونائیٹڈ اور مانچسٹرسٹی کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ برابر

مانچسٹریونائیٹڈ اور مانچسٹرسٹی کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ برابر
April 28, 2017
لندن (سپورٹس ڈیسک)پریمئیر لیگ فٹبال میں مانچسٹر یونائیٹڈ اورمانچسٹرسٹی کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ بغیرکسی گول کے برابر ہو گیاچیلسی کی ٹیم 78 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر براجمان ہے۔ تفصیلات کےمطابق پریمئیر لیگ فٹبال میں اعصاب شکن مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے تمام ٹیمیں ایونٹ کی ٹرافی پر قبضہ جمانے کے لیے بھرپور محنت کر رہی ہیں۔ کل کھیلے گئے میچ میں مانچسٹر سٹی اور مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیموں میں گھمسان کا رن پڑا دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملے کیے۔ دونوں اطراف سے شاندار دفاعی حکمت عملی کے باعث  کوئی بھی ٹیم مقررہ وقت تک گول کرنے میں کامیاب نہ ہو پائی یوں مقابلہ بغیر کسی نتیجہ کے ختم ہو گیا۔ چیلسی کی ٹیم 78 پوائنٹس کے ساتھ پہلی ٹوٹنھم 74 پوائنٹس کے ساتھ دوسری جبکہ لیورپول 66 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن پر براجمان ہے۔