Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

مانسہرہ : چرواہے پرتشدد،فوٹیج 92نیوز کو مل گئی

مانسہرہ : چرواہے پرتشدد،فوٹیج 92نیوز کو مل گئی
July 7, 2017

مانسہرہ (92نیوز)مانسہرہ میں چرواہے کے ساتھ انسانیت سوز سلوک کی ویڈیو 92 نیوز کو موصول ہو گئی، ویڈیو میں نوجوانوں کو غریب چرواہے کو برہنہ کر کے تشدد کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ واقعہ میں ملوث افراد کے خلاف ایف آئی آر میں سائبر کرائم ایکٹ کے دفعات شامل کرنے کی ہدایت کردی گئی انکوائری کمیٹی بھی بن گئی۔

تفصیلات کےمطابق انسانیت تڑپتی رہی، نوجوان غریب چرواہے کو انسانیت سوز سلوک کا نشانہ بناتے رہے، چرواہے کو تشدد کے بعد برہنہ کرکے گھسیٹا جاتا رہا، ویڈیو بنتی رہی اور مانسہرہ کے ان نوجوانوں کی دیدہ دلیری دیکھیے اس انسانیت سوز فعل کی ویڈیو سوشل میڈیا پر ڈال دی مگر پولیس جاگی اور نہ ہی حکمرانوں کو ہوش آیا۔ 92 نیوز نے خبر چلائی تو ڈی آئی جی ہزارہ سعید وزیر نے تحقیقات کے لئے 4 رکنی کمیٹی بنائی اور انسانی حقوق سے متعلق قائمہ کمیٹی کے سربراہ بابر نواز نے سائبر کرائم کے تحت کارروائی کی ہدایت کر دی۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ ان نوجوانوں کو اس گھناؤنے فعل کی سزا کیا ملتی ہے۔