Sunday, October 17, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

مانسہرہ : سول عدالت کے احاطے میں دو گروپوں میں تصادم سے 10افراد زخمی

مانسہرہ : سول عدالت کے احاطے میں دو گروپوں میں تصادم سے 10افراد زخمی
October 16, 2015
مانسہرہ(92نیوز)مانسہرہ میں سول عدالت کے احاطے میں دو گروپوں میں مسلح تصادم کے نتیجے میں دس سے زائد افراد زخمی ہوگئے، پولیس نے موقع پر پہنچ کر متعدد ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کےمطابق مانسہرہ 30مئی کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں یو سی پیران سے نادر خان پاکستان پیلپز پارٹی کے امیدوار کامیاب ہوئے جس کے خلاف دھاندلی کا الزام عائد کرکے مسلم لیگ ن کے امیدوار نے الیکشن ٹریبونل مانسہرہ میں رٹ دائر کررکھی تھی سماعت کے دوران ضلعی کورٹس مانسہرہ کے دونوں امیدواروں کے حامیوں میں آمنے سامنے آنے پر تصادم ہوگیا جس کے نتیجہ میں پولیس نے مشتعل گروپوں کو منتشر کرنے کیلئے ہوائی فائر نگ مگر تصادم میں لاتو ں مکوں اور ڈنڈوں سے درجن بھر افراد زخمی ہوکر ہسپتال منتقل ہوگئے پولیس نے کئی افراد کو گرفتار کرکے مقدمات درج کرکے ان کے قبضہ سے اسلحہ کارتوس برآمد کرلئے ہیں ۔ دوسری جانب وکلاء ڈسٹرکٹ بار یسوسی ایشن نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا اور ہڑتال کا بھی اعلان کیا ،۔ وکلاء کا کہنا تھا کہ پولیس کی ناقص سکیورٹی کی وجہ سے ملزمان نے دن دیہاڑے احاطہ کچہری میں ہلڑبازی اور فائر نگ کرکے خوف ہراس پیدا کیا ہے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔