مانسہرہ دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام 6 بم اور خودکش جیکٹ برآمد ،کالعدم تنظیم کا دہشتگرد گرفتار
مانسہرہ(ویب ڈیسک)مانسہرہ دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام 6بم اور خود کش جیکٹ برآمد بم ناکارہ بنا دئیے گئے کالعدم تنظیم کا دہشت گرد گرفتار کر لیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق مانسہرہ پولیس نے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا مانسہرہ کے علاقے بھیر کنڈ سے کچرے کے ڈھیر میں چھپائے گئے بارودی سرنگوں میں استعمال ہونے والے 6دیسی ساخت کے بم اور خود کش جیکٹ برآمد کر کے ناکارہ بنا دی گئی ۔
خود کش جیکٹ میں اڑھائی کلو بارود نصب کیا گیا تھا کارروائی کے دوران سرچ لا ئیٹر7میگزین ،240کارتوس،کیمرہ اور تین ریگولیٹر ،برآمد کرکے پولیس نے کالعدم تنظیم کے رکن عمیر کو گرفتار کرلیا ۔
پولیس کے مطابق گرفتار دہشت گرد کے گھر قریب سے بم اور اسحلہ برآمد کیا گیا ہے۔
گرفتار ملزم قتل سمیت کئی وراداتوں میں ملوث ہے تھانہ خاکی میں ملزم کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ۔
گرفتار دہشت گرد کو مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔