Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں برف باری کا 25سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں برف باری کا 25سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
February 11, 2016
مری (92نیوز) ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور برف باری کا نیا سلسلہ شروع ہو گیا۔ مانسہرہ میں دس‘ ایبٹ آباد میں برف باری کا پچیس سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ ملکہ کوہسار میں بھی سیزن کی سب سے زیادہ برف باری ہو رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق مارگلہ کی پہاڑیوں پر بھی تین سال بعد سفید موتی گرنے لگے جبکہ شوگراں کاغان روڈ بند ہو گئی جس کے باعث سیکڑوں سیاح پھنس گئے۔ لاہور سمیت ملک کے اکثر علاقوں میں بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔ جڑواں شہروں میں بھی گزشتہ رات سے وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جس سے دم توڑتی سردی دوبارہ واپس آگئی۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش کا یہ سلسلہ آئندہ چوبیس گھنٹے تک جاری رہے گا۔ بارش سے اسلام آباد ائیرپورٹ پر آنے اور جانے والی 6 پروازیں منسوخ جبکہ 13 پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد، راولپنڈی، کشمیر، گلگت بلتستان سمیت ملک کے اکثر مقامات پر بارش جبکہ کشمیر، مری، گلیات، کالام، مالم جبہ اور دیر میں پہاڑوں پر برف باری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔ وادی کوئٹہ اور گردونواح میں بھی سردی کی لہر واپس لوٹ آئی۔ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے گر جانے کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔ وادی کوئٹہ اور گردونواح میں گزشتہ روز ہی موسم ابر آلود ہوا اور سرد ہوائیں چلنے کا سلسلہ شروع ہوا تو سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی چار ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سرد ہوائیں چلنے کے باعث اس میں اضافے کا بھی امکان ہے۔