Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

مال گاڑی کی 5بوگیاں مظفرگڑھ ریلوے سٹیشن کے قریب ٹریک سے اتر گئیں !!! ٹرینوں کی آمدورفت معطل

مال گاڑی کی 5بوگیاں مظفرگڑھ ریلوے سٹیشن کے قریب ٹریک سے اتر گئیں !!! ٹرینوں کی آمدورفت معطل
July 20, 2015
مظفرگڑھ (92نیوز) ریلوے سٹیشن کے قریب مال بردارٹرین کی بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، ٹریک بند ہوجانے سے مختلف ٹرینوں کی روانگی میں تاخیر ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق محمود کوٹ تھرمل پاور کو فرنس آئل سپلائی کرکے ملتان جانے والی مال بردار ٹرین کی پانچ بوگیاں مظفرگڑھ ریلوے سٹیشن کے قریب پٹڑی سے اتر گئیں۔ حادثے میں بوگیوں کے پہیے ٹوٹ کر دور جا گرے۔ ذرائع کے مطابق ٹرین کے ڈرائیور کو اونگھ آ گئی جس سے ریلوے سٹیشن کے قریب آ جانے سے ٹرین کو ایمرجنسی بریک لگانا پڑی جس کے باعث بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔ حادثے کے باعث راولپنڈی اور کوئٹہ جانے والی ٹرینوں کی روانگی میں تاخیر ہوئی۔ ریلوے ٹریک کی بحالی کےلئے امدادی کام شروع کردئیے گئے ہیں۔