Saturday, July 27, 2024

مال روڈ پر جلسہ کی کوئی اجازت نہیں دی، جلسہ کرنیوالوں کو مقدمات کا سامنا کرنا پڑیگا: زعیم قادری

مال روڈ پر جلسہ کی کوئی اجازت نہیں دی، جلسہ کرنیوالوں کو مقدمات کا سامنا کرنا پڑیگا: زعیم قادری
April 30, 2016
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) پنجاب حکومت کے ترجمان زعیم قادری کا کہناہے کہ  حکومت نے مال روڈ پر جلسہ کی کوئی اجازت نہیں دی۔ جلسہ کرنے والوں کو مقدمات بھگتنا پڑیں گے جبکہ ایم پی اے شعیب صدیقی کہتے ہیں کہ سکیورٹی کو آڑ بنا کر آئینی وقانونی حق سے روکا جا رہا ہے۔ حکومت تحریک انصاف کو چیئرنگ کراس پر جلسے کی اجازت نہیں دے رہی تو پی ٹی آئی بھی بضد ہے۔ ترجمان پنجاب حکومت زعیم قادری نے نائنٹی ٹو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے صاف الفاظ میں کہا کہ حکومت نے مال روڈ پر جلسہ کی کوئی اجازت نہیں دی، جلسہ کرنے والوں کو مقدمات بھگتنا پڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے چیئرنگ کراس پر جلسہ کرنے کی رٹ لگا رکھی ہے تو ہم بھی سکیورٹی انتظامات کریں گے اور اگر پھر بھی مال روڈ پرہی جلسہ کیا گیا تو وہ غیرقانونی ہو گا۔ قانون توڑنے والوں کیخلاف مقدمات بنیں گے۔ دوسری جانب پی ٹی آئی کے رکن پنجاب اسمبلی شعیب صدیقی کا کہنا ہے کہ انتظامیہ ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے۔ کبھی دہشتگردی کا خطرہ ظاہر کیا جاتا ہے تو کبھی عدالتی پابندی کی آڑ لی جاتی ہے۔