Friday, September 30, 2022

مال روڈ پر تحریک لبیک یارسول اللہﷺ کا دھرنا ساتویں روز بھی جاری

مال روڈ پر تحریک لبیک یارسول اللہﷺ کا دھرنا ساتویں روز بھی جاری

لاہور (92 نیوز) مال روڈ پر تحریک لبیک یارسول اللہ  ﷺ کا دھرنا ساتویں روز بھی جاری ہے۔
موسم کی سختیوں کے باوجود دھرنے کے شرکا پرعزم ہیں۔ مظاہرین نے کہا کہ رانا ثنا اللہ فوری طور پر استعفیٰ دیں۔ انہوں نے کہا کہ مطالبات تسلیم ہونے تک دھرنا ختم نہیں کریں گے۔
تحریک لبیک یارسول اللہ ﷺ کے دھرنے میں بارہ ربیع الاول کے جلوس پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔ اس موقع پر بڑے اجتماع سے مولانا اشرف آصف جلالی خطاب کریں گے۔
دوسری طرف مال روڈ پر دھرنے کی وجہ سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔