Wednesday, December 7, 2022

مالی میں 2 ہیلی کاپٹر ٹکرا گئے، 13 فرانسیسی فوجی ہلاک

مالی میں 2 ہیلی کاپٹر ٹکرا گئے، 13 فرانسیسی فوجی ہلاک
بماکو (92 نیوز) مالی میں 2 ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرانے سے 13 فرانسیسی فوجی ہلاک ہو گئے۔ فرانسیسی میڈیا کے مطابق حادثہ شمالی مالی میں انتہاء پسندوں کے خلاف آپریشن کے دوران پیش آیا۔ میڈیارپورٹ کے مطابق فرانس کے صدارتی محل سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حادثہ دو ہیلی کاپٹروں کے آپس میں ٹکرانے سے ہوا۔ فرانس کے فوجی انتہاء پسندوں سے برسرپیکار تھے جنہوں نے حالیہ ہفتوں میں شمالی مالی میں کافی خونریز حملے کیے ہیں۔ تین ہفتے قبل بھی مشرقی مالی میں ایک فرانسیسی فوجی سڑک کنارے نصب بم کی وجہ سے ہلاک ہو گیا تھا۔