Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

مالی میں نسلی فسادات میں 38افراد ہلاک

مالی میں نسلی فسادات میں 38افراد ہلاک
June 19, 2019
مالی ( 92 نیوز) افریقی ملک مالی  کے 2 دیہات  میں نسلی فسادات پھوٹ پڑے جس کےنتیجےمیں  38 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سنٹرل مالی  کے 2 دیہات گنگافانی اور یورو میں حملوں کے دوران  38 افراد کو ہلاک اور متعددکو  زخمی کر دیاگیا۔ ابھی تک کسی گروہ نے حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ مالی میں دوگن اور فولانی قومیتیں 2012 سے آپس میں بر سر پیکار ہیں جبکہ  گورنمنٹ اقوام متحدہ اور فرانسیسی فوج کی مدد سےامن بحال کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔