Wednesday, September 28, 2022

مالی میں شدت پسندوں کے حملوں میں اقوام متحدہ امن مشن کے چار اہلکار ہلاک

مالی میں شدت پسندوں کے حملوں میں اقوام متحدہ امن مشن کے چار اہلکار ہلاک

بماکو (92 نیوز) مغربی افریقی ملک مالی میں شدت پسندوں کے حملوں میں اقوام متحدہ امن مشن کے چار اہلکار ہلاک  ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق پہلا حملہ میناکا کے علاقے میں اس وقت  کیا گیا جب وہاں سرچ آپریشن جاری تھا، حملے میں تین اہلکار ہلاک اور سولہ زخمی ہوگئے۔

دوسرا حملہ موپتی میں امن مشن کے قافلے پر ہوا جس میں ایک اہلکار ہلاک ہوا، اقوام متحدہ کے مطابق جوابی کارروائی  میں درجنوں شدت پسند بھی مارے گئے، کسی تنظیم نے تاحال حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔