Tuesday, November 29, 2022

مالی سال کے 4 ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ختم ہوگیا، وزیراعظم

مالی سال کے 4 ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ختم ہوگیا، وزیراعظم
اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کی ایک بار پھر سوشل میڈیا پر حکومتی معاشی ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ رواں مالی سال کے چار ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ختم ہوگیا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ معاشی ٹیم پر فخر ہے، خسارہ ختم ہونے سے روپے کی قدر میں اضافہ ہوا، وزیراعظم نے معاشی ٹیم کو اپنی بھرپور کوششیں جاری رکھنے کی ہدایت کردی۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ خسارہ ختم ہونے سے روپے کی قدر میں چار روپے اضافہ ہوا۔