Tuesday, November 29, 2022

مالدیپ کے نائب صدر’بم حملہ سازش‘ کے الزام میں گرفتار

مالدیپ کے نائب صدر’بم حملہ سازش‘ کے الزام میں گرفتار
مالے(ویب ڈٰیسک) مالدیپ کے صدر عبداللہ یامین کو قتل کرنے کی سازش کے الزام میں نائب صدر گرفتار احمد ادیب کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ تفصیلات کےمطابق مالدیپ میں صدر عبداللہ یامین کو قتل کرنے کی سازش کے الزام میں نائب صدر احمد ادیب کو گرفتار کر لیا گیا،نائب صدر پر غداری کا مقدمہ درج کیا گیا ہےنائب صدر احمد ادیب کی گرفتاری کی وجہ صدر عبداللہ یامین کی ایک کشتی میں ہونے والا وہ حالیہ بم دھماکا بنا، جس میں صدر بال بال بچ گئے تھے۔ مالدیپ کے وزیر داخلہ عمر نصیر نے خبر کی تصدیق کرتے ہوئےنائب صدر پر غداری کامقدمہ درج ہونے کا بتایا ہے۔ کشتی میں بم دھماکا  ستمبر میں اس وقت ہواتھا  جب صدر یامین سعودی عرب سے واپسی کے بعد دارالحکومت مالے کے جزیرے پر اس کشتی سے اترنے والے تھے۔ اس دھماکے میں صدر خود تو محفوط رہے تھے تاہم ان کی اہلیہ اور دو دیگر افراد کو معمولی چوٹیں آئی تھیں۔