Saturday, July 27, 2024

مالتن مادرن ماسٹر ایوارڈ ہالی ووڈ اداکار جونی ڈیپ کے نام، فلمی کیریئر سے مطمئن ہوں: جونی ڈیپ

مالتن مادرن ماسٹر ایوارڈ ہالی ووڈ اداکار جونی ڈیپ کے نام، فلمی کیریئر سے مطمئن ہوں: جونی ڈیپ
February 6, 2016
کیلیفورنیا (ویب ڈیسک) ہالی ووڈ اداکار جونی ڈیپ کو سانتا باربرا انٹرنیشنل فلم میلے کے موقع پر مالتن مادرن ماسٹر ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ جونی کا کہنا ہے کہ وہ اپنے فلمی کیرئر سے مطمئن ہے۔ جانی ڈیپ نے ایوارڈ وصول کرنے کے بعد فلم ناقد لیونارڈ مالٹن کے ساتھ تھرسڈے نائٹ پروگرام میں دو گھنٹے تک اپنے فلمی کیرئر پر بات کرتے ہوئے الپیکیو، مارلن برانڈو اور مارٹن لنڈاؤ کی یادیں بھی تازہ کیں۔ پروگرام میں افتتاحی کلمات ادا کرتے ہوئے جونی ڈیپ کا کہنا تھا وہ موت سے بہت ڈرتا ہے۔ فلمساز ٹم برٹن کے ساتھ اپنے تعلقات پر بات کرتے ہوئے جونی کا کہنا تھا کہ اس کے بالوں کی حالت یوں ہوتی تھی جیسے کسی دھماکے کے بعد ہارڈویئر سٹور کی ہو۔ اس کا کہنا تھا وہ لیونارڈو ڈی کیپریو کا قدردان ہے۔ جانی ڈیپ نےحال ہی میں فلم بلیک ماس میں کام کیا جو انیس سو ستر کی دہائی میں بوسٹن میں جرائم کے بارے میں ہےْ