Thursday, December 9, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ماضی کے نظر انداز علاقوں کی خوشحالی کیلئے جو کچھ بھی کرسکا کرونگا، وزیر اعلیٰ پنجاب

ماضی کے نظر انداز علاقوں کی خوشحالی کیلئے جو کچھ بھی کرسکا کرونگا، وزیر اعلیٰ پنجاب
February 8, 2021

لاہور ( 92 نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے کوہ سلیمان کے معززین نے ملاقاتیں کیں ، وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ سابق دور کی فاش خرابیاں دور کی ہیں ،نظر انداز علاقو ں کی خوشحالی کے لئے جو کچھ بھی کر سکا کروں گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب پسماندہ ترین علاقو ں کی محرومیاں ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں، ان کا کہنا ہے کہ پنجاب کے دور افتادہ علاقوں کی محرومیوں کے خاتمے کا وقت آگیا ہے ، خوشحالی کے لئے ہر ممکن کوشش کریں گے، پسماندہ علاقوں کی قسمت بدل کر دکھائیں گے۔

تمن داروں، معززین اور مختلف مکاتب فکر کے نمائندوں نے علاقے کی ترقی کیلئے تجاویز پیش کیں
اوراپنے مسائل کےحل کے لیے درخواستیں دیں۔