Friday, January 28, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ماضی کے لٹل پیرس کو کلین سٹی بنانے کیلئے ارکان اسمبلی ،میئرز اورکونسلرز میدان میں آگئے

ماضی کے لٹل پیرس کو کلین سٹی بنانے کیلئے ارکان اسمبلی ،میئرز اورکونسلرز میدان میں آگئے
April 10, 2016
کوئٹہ(92نیوز)ماضی کے لٹل پیرس کو  کلین سٹی بنانے کیلئے ارکان اسمبلی مئیر اور کونسلز میدان میں نکل آئےجھاڑو لگا کرکوئٹہ  شہر میں صفائی مہم کا آغاز کرکیا۔ تفصیلات کےمطابق وزیراعلی بلوچستان نواب ثناہ اللہ زہری کی خصوصی ہدایت پر صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں صفائی مہم کا آغاز کردیاگیا جسمیں رکن صوبائی اسمبلی طاہر محمود مئیر ڈاکٹر کلیم اللہ اور ڈپٹی مئیر سمیت کونسلروں نے جھاڑو لگا کر اپنا حصہ ڈالا مہم ایک مہینہ تک جاری رھے گئی جسکے دوران شہر کو گند سے پاک کردیاجائے گا۔ صفائی مہم کے آغاز پر ریلی کا انعقاد کیا گیا جسکے اختتام پر عوام کے منتخب نمائندوں نے جھاڑو لگائی تاہم کچھ لوگ شرماتے رھے اور جھاڑو کو صرف ہاتھ لگانے پر ہی اکتفا کیا تاہم خواتین کونسلرز اس کام میں بھی آگے آگے نظر آئیں انکا کہنا تھا کہ عوام کو بھی اس حوالے سے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ وادی کوئٹہ آجکل گندگی کے ڈھیر کا منظر پیش کررہی ھے تاہم عوام کے متنخب نمائندوں کے خود میدان میں کودنے کے باعث اس بات کی امید ہو چلی ھے کہ جلد شہر دوبارہ سے لٹل پیریس کا منظر پیش کرے گا۔