Saturday, January 29, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ماضی کو بھلا کر پاکستان کیساتھ مذاکرات کیلئے تیار ہیں ، افغانستان

ماضی کو بھلا کر پاکستان کیساتھ مذاکرات کیلئے تیار ہیں ، افغانستان
February 28, 2018

اسلام آباد ( 92 نیوز ) افغان صدر نے پاکستان کو مذاکرات کی پیشکش کر دی ۔ اشرف غنی  کا کہنا ہے  ماضی کو بھلا کر پاکستان سے مذاکرات کرنے کیلئے تیار ہیں، افغان صدر نے طالبان کو غیر مشروط مذاکرات اور کابل میں دفتر کھولنے کی بھی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کو محفوظ بنانے کیلئے طالبان ہمارا ساتھ دیں ۔

کابل میں دوسری بین الاقوامی امن کانفرنس کا آغاز  کے پہلے روز خطاب کرتے ہوئے افغان صدر اشرف غنی نے طالبان کو مذاکرات کی غیرمشروط پیشکش کی ۔

 ان کا کہنا تھا کہ طالبان رہنماؤں پر عائد پابندیاں بھی اٹھا لی جائیں گی، افغانستان میں امن اب طالبان کے ہاتھوں میں ہے۔

 صدر اشرف غنی نے طالبان کو کابل میں دفتر کھولنے کی دعوت بھی دی، ان کا کہنا تھا کہ تعاون کرنے والے طالبان اور ان کے اہلخانہ کو پاسپورٹ اور ویزا فراہمی کا عمل شروع کر دیا جائے گا ۔

اپنے خطاب کے دوران افغان صدر اشرف غنی نے پاکستان کو بھی مذاکرات کی پیشکش کی اور کہا کہ وہ دونوں ممالک کے درمیان نئے باب کا آغاز کرنا چاہتے ہیں، حکومتی سطح پر ہونے والے مذاکرات کیلئے کابل سے بہتر کوئی مقام نہیں ہوسکتا ۔

امن کانفرنس میں پاکستان اور بھارت سمیت 23 ممالک کے علاوہ اقوام متحدہ اور نیٹو  کے وفود بھی شریک ہیں ،  جس کا مقصد افغانستان میں 16 سال سے جاری جنگ کا خاتمہ کرنا ہے ۔ عالمی ماہرین کے مطابق افغانستان کا 40 فیصد علاقہ طالبان کے کنٹرول میں ہے ۔