بیونس آئرس (92 نیوز) ماضی میں پیغامات لے جانے والے کبوتر اب منشیات لے جانے لگے۔ ارجنٹینا میں ایک جیل میں قیدیوں کو نشہ آور ادویات پہنچانے والے کبوترکو پولیس نے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔
ماضی میں پیغامات، حال میں منشیات۔ ارجنٹینا میں وقت کے ساتھ کبوتروں کی ذمہ داریاں بدل گئی اور اب وہ پیغامات کی جگہ منشیات کی سمگلنگ میں استعمال ہونے لگے۔
پولیس کے مطابق یہ کبوتر ارجنٹینا کے وسطی شہر سینٹا روسا کی جیل کے گراؤنڈ میں اڑتا ہوا پایا گیا۔ کبوتر پکڑنے پر اس کی کمر پر لدے ہوئے ایک چھوٹے سے بیگ کا انکشاف ہوا جس سے منشیات، ممنوعہ ادویات اور ایک یو ایس بی ڈرائیو برآمد ہوئی۔
ارجنٹینا میں جیل حکام کو 2013 میں اطلاع دی گئی تھی کہ جیل میں ممنوعہ اشیا بھیجنے والے لوگ کبوتروں کا استعمال کر رہے ہیں جس کے بعد سے اب تک 3 افراد اور 15 کبوتر پکڑے گئے۔