Tuesday, November 30, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ماضی میں اقتدار میں آنیوالوں نے اپنی ذات کیلئے بہت کچھ کیا ، عمران خان

ماضی میں اقتدار میں آنیوالوں نے اپنی ذات کیلئے بہت کچھ کیا ، عمران خان
August 7, 2018
پشاور ( 92 نیوز ) عمران خان نے پشاور میں صوبائی پارلیمانی  پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں اقتدار میں آنے والوں نے اپنی ذات کیلئے بہت کچھ کیا ، اب ہمیں پاکستان کیلئے کچھ کرنا ہوگا۔ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے اپنے خطاب میں کہا کہ مخصوص نشستوں پر آنے والے لوگوں کو تیاری کے ساتھ اسمبلی میں آنا چاہئے ،  پاکستان کو معاشی طور پر بہت سے مسائل درپیش ہیں ، اس ضمن میں بہت کام کرنا ہے۔ کپتان کا کہنا تھ کہ انسان کوشش کرے تو سب کچھ ٹھیک ہوجاتا ہے ،  صدر، وزیراعظم ، وزراء کے خرچے کم  کرنے کیلئے کمیٹی بنائیں گے ۔ دوسری جانب عمران خان کی جانب سے خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ کا اعلان نہ کیا جا سکا ، عمران خان  پارلیمانی پارٹی سے خطاب کے بعد واپس روانہ ہو گئے ۔