Wednesday, December 8, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ماسکو کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فیشن شو کا انعقاد، تیس ایئرلائنز کے سٹاف نے یونیفارم پہن کر ریمپ کر واک کی

ماسکو کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فیشن شو کا انعقاد، تیس ایئرلائنز کے سٹاف نے یونیفارم پہن کر ریمپ کر واک کی
July 10, 2015
ماسکو (ویب ڈیسک) روس میں فیشن شو کی انتظامیہ نے اپنایا انوکھا انداز۔ ماسکو کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لاؤئج میں فیشن شو سجا لیا۔ روسی دارالحکومت ماسکو کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے مین ہال میں منفرد نوعیت کے فیشن شو کا انعقاد کیا گیا جس میں تیس کے قریب ایئرلائنز کے حقیقی کیبن سٹاف نے رنگارنگ یونیفارم پہن کر ریمپ پر کیٹ واک کی۔ فیشن شو کو دیکھنے کیلئے شائقین کی کثیر تعداد ہال میں موجود تھی۔ اس موقع پر شائقین ایئرہوسٹس کے مختلف ڈیزائن اور رنگوں کے یونیفارم دیکھ کر خوب محظوظ ہوئے۔ ویتنام کی ایک ایئرہوسٹس نے روایتی لباس پہن کر کیٹ واک کی جسے وہاں موجود افراد نے خوب سراہا جبکہ ایئرانڈیا کی فضائی میزبان خواتین سرخ اور پیلی ساڑھیاں پہن کر جلوہ گر ہوئیں۔