Thursday, December 1, 2022

ماسکو میں یورپین فگر اسکیٹنگ چیمپئن شپ کا آغازہوگیا

ماسکو میں یورپین فگر اسکیٹنگ چیمپئن شپ کا آغازہوگیا

ماسکو ( 92 نیوز ) روس کے دار الحکومت ماسکو میں یورپین فگر اسکیٹنگ چیمپئن شپ کا آغاز ہوگیا ہے۔

اس سالانہ مقابلے میں یورپ بھرسے فگر اسکیٹنگ میں مہارت رکھنے والے مختلف کھلاڑی حصہ لے کر اپنے فن کا مظا ہرہ پیش کررہے ہیں۔

دلچسپ چیمپئن شپ میں شرکت کرنے والے ماہر خواتین و مرد اسکیٹرز مختلف کیٹیگریز میں اپنے فن کا مظاہرہ کرکے دیکھنے والوں کو محظوظ کررہے ہیں۔

21جنوری تک جاری رہنے والے ان مقابلوں میں جیتنے والے کھلاڑیوں کو ٹرافی اور انعامات سے نوازا جائے گا۔