ماسکو میں پھنسے 48پاکستانی دبئی سے کراچی پہنچ گئے
کراچی(92نیوز) ماسکوسے ڈی پورٹ کیے جانے والے پاکستانیوں کو لے کر آنے والی پرواز پاکستان پہنچ چکی ہے ۔
دبئی سے آنے والی نجی ایئرلائن کی پروا زمیں 48 پاکستانی وطن آگئے ہیں جبکہ استنبول سے 30پاکستانی نجی ایئر لائن کی پروز کے ذریعے صبح4:45 پر اسلام آباد پہنچیں گے ۔
دوسری طرف دبئی سے نجی ایئر لائن کی پرواز 624 مزید پاکستانیوں کو لے کر صبح 8 بجے لاہور پہنچے گی۔