Thursday, July 29, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
رجحان

ماسکو میں مرمت کے دوران ایٹمی آبدوز میں آتشزدگی، جوہری ری ایکٹر محفوظ رہے

ماسکو میں مرمت کے دوران ایٹمی آبدوز میں آتشزدگی، جوہری ری ایکٹر محفوظ رہے
April 8, 2015
ماسکو (ویب ڈیسک) روس میں بحری جہاز بنانے کے ایک کارخانے کے اندر مرمت کے دوران ایک ایٹمی آبدوز کو آگ لگ گئی، جوہری ری ایکٹر اور آلات محفوظ رہے۔ روسی شہر ارکھینگلس میں آبدوز کو یہ آگ سیورڈونسک کے کارخانے میں مرمت کے کام کے دوران لگی تاہم فائر فائٹرز نے جلد ہی آگ پر قابو پا لیا۔ روسی حکام کے مطابق آگ لگنے سے آبدوز کے اندر نصب نظام، آبدوز کا جوہری ری ایکٹر اور اس کے آلات مکمل طور پر محفوظ رہے۔ جہاز سازی کے کارخانے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ مرمت کے کام سے قبل آبدوز کے جوہری ری ایکٹر کے انتہائی اہم حصے اتار لیے گئے تھے۔ اس واقعہ میں کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔