ماسکو میں فیفا ورلڈ کپ ٹرافی کا شاندار استقبال
ماسکو ( 92 نیوز) ماسکو میں فیفا ورلڈ کپ کی ٹرافی کا شاندار استقبال کیا گیا۔ ٹرافی کو اپنے شہر میں دیکھ کر فٹبال لورز کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہ رہا،32 ٹیمیں 14 جون سے ٹائٹل کی جنگ لڑیں گی۔
فیفا ورلڈ کپ 2018 کے قریب آتے ہی فٹبال لورز کا جوش و خروش آسمان کو چھونے لگا ، میگا ایونٹ کی ٹرافی ماسکو پہنچی تو شاندار استقبال کیا گیا ۔ ٹرافی کی رونمائی تقریب میں فٹبال لورزکی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ٹرافی سے پردہ اٹھا یا گیا تو شائقین نے بھی بھرپور جوش دکھایا ۔
فٹبال ورلڈ کپ کا آغاز رواں ماہ کی 14 تاریخ سے ہو گا ،ایونٹ میں 32 ٹیمیں ٹائٹل کی جنگ لڑیں گی ،جن کو 8 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔
فیصلہ کن معرکہ 15 جولائی کو ہو گا ،دفاعی چیمپئن جرمنی کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرے گی ۔