ماسکو (92 نیوز) روس کے دارالحکومت ماسکو میں افغان امن کانفرنس آج شروع ہو گی۔ عبداللہ عبداللہ کی قیادت میں افغان حکومت اور ملا عبدالغنی کی قیادت میں طالبان کا وفد پہنچ گیا۔
کانفرنس میں امریکا، پاکستان اور چین کے نمائندے بھی شرکت کریں گے۔ امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد بھی کانفرنس میں موجود ہوں گے۔
ادھر ترجمان افغان طالبان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے امریکا نے ڈیڈ لائن تک افغانستان نہ چھوڑا تو نتائج بھگتنا پڑیں گے۔