Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ماسکو: روس کا طیارہ گر کر تباہ، تمام مسافروں کا ہلاکت کا خدشہ

ماسکو: روس کا طیارہ گر کر تباہ، تمام مسافروں کا ہلاکت کا خدشہ
December 25, 2016

ماسکو (ویب ڈیسک) روسی میڈیا کا کہنا ہے کہ فوج کا ایک طیارہ بحیرہ اسود میں گر کر تباہ ہوگیا۔ وزارت دفاع کے طیارے میں فوجی، موسیقار اور صحافی سوار تھے۔ تفصیلات کے مطابق روسی میڈیا نے کہا ہے کہ وزارت دفاع کا ایک جہاز شامی شہر لاذقیہ جاتے ہوئے بحیرۂ اسود کے ساحل پر واقع تفریحی شہر سوچی سے فضا میں بلند ہونے کے چند منٹوں بعد تباہ ہو گیا۔

تباہ  ہونے والا جہاز Tu-154 قسم کا ہے۔ اطلاعات کے مطابق جہاز پر اکانوے افراد سوار تھے جن کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ میڈیا کے مطابق جہاز مقامی وقت کے مطابق صبح پانچ بج کر 20 منٹ پر اڑنے کے 20 منٹ بعد ریڈار سے غائب ہو گیا۔