Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ماسکو ،کریکوس سٹی ہال میں اسلامک ایونٹ کا انعقاد کیا گیا

ماسکو ،کریکوس سٹی ہال میں اسلامک ایونٹ کا انعقاد کیا گیا
February 27, 2018

ماسکو ( 92 نیو ز) روس کے دارالحکومت ماسکو میں سالانہ اسلامک ایونٹ کا اہتمام کیا گیا ، جس میں شامی مہاجرین کی دکھ بھری داستان کا منظر پیش کرتی نمائش رکھی گئی تھی ۔

نمائش میں شامی پناہ گزینوں کا ذاتی سامان رکھا گیا تھا ، جس میں خیموں کے علاوہ بچوں کے فیڈر، جوتے، جلے ہوئے موزے شامل تھے جبکہ جنگی صورتحال کی عکاسی کرتی بچوں کی پینٹنگز سب کی توجہ کا مرکز بنی رہیں ۔

نمائش میں آنے والی خواتین کا کہنا تھا کہ یہ شام کے بے بس بچوں کے سوالات ہیں، دنیا کو انہیں بچانے کیلئے فوری اور ٹھوس اقدامات کرنے ہوں گے ۔

ایونٹ میں روح کے ساتھ گفتگو کے موضوع پر تھیٹر ڈرامہ بھی پیش کیا گیا، جس میں اداکاروں نے انتہاپسندی اور دہشت گردی کی روک تھام کی کوششوں کو عوام کے سامنے پیش کیا۔

اسلامک ایونٹ میں روس بھر سے ہزاروں مسلمانوں کے علاوہ غیر مسلم لوگ بھی شریک  تھے جنہوں نے نمائش کو خوب سراہا۔