Monday, January 24, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ماسکو،دھماکے سے زمین بوس ہونیوالی عمارت سے زندہ بچہ نکال لیا گیا

ماسکو،دھماکے سے زمین بوس ہونیوالی عمارت سے زندہ بچہ نکال لیا گیا
January 2, 2019
ماسکو ( 92 نیوز) ماسکو میں دھماکے سے زمین بوس ہونیوالی عمارت سے  35 گھنٹے  بعد گیارہ ماہ کے بچے کو زندہ  نکال لیا گیا۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ سراغ رساں  کتوں کی مدد سے بچے کا سراغ لگایا گیا۔ جوکہ منفی 30ڈگری درجہ حرارت میں بھی ملبے کے ڈھیر تلے زندہ موجود تھا۔ بچے کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔روس کے صنعتی علاقے میں واقع ایک رہائشی عمارت میں چند روز قبل زوردار دھماکا ہوا تھا،  جس کے نتیجے میں سات افراد ہلاک اور36 لاپتہ ہیں۔ حکام کی جانب سے مزید ہلاکتوں کا بھی خدشہ ظاہر کیاگیا ہے۔دھماکے کی وجہ گیس لیکج بتائی گئی ہے۔