Saturday, December 4, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

مارگلہ ہلز کے کورنگ نالے کا سروے چھ ہفتے میں مکمل کرنے کا حکم

مارگلہ ہلز کے کورنگ نالے کا سروے چھ ہفتے میں مکمل کرنے کا حکم
August 7, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) چیف جسٹس نے  مارگلہ ہلز کی حد بندی 28 دن اور کورنگ نالے کا سروے چھ ہفتے میں مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے بنی گالہ تجاوزات کیس کی سماعت کی۔ سروے آف پاکستان کے سربراہ اور ممبر ریونیو بورڈ عدالت میں پیش ہوئے۔ عمران خان کے وکیل بابراعوان کا کہنا تھا کہ وہ وزیراعظم عمران خان کی طرف سے یقین دلاتے ہیں کہ معاملے کا جائزہ لیں گے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ ابھی عمران خان وزیراعظم نہیں بنے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ عمران خان خود مثال بنیں ، لوگ انہیں فالو کریں گے۔ وہ جو ریکارڈ دینا چاہتے ہیں دے دیں۔ واجبات ذم ہیں تووہ بھی ادا کر دیں۔ سرویئر جنرل نے کہا کہ علاقہ دشوار ہے۔ ساڑھے 4 کلومیٹر کی حد بندی کر چکے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ عدالت آپ کے ادارے کی کارکردگی سے مطمئن نہیں۔ عدالتی حکم کو سنجیدگی سے کیوں نہیں لیا گیا۔ یہاں کاغذات دیکھنے  اور چائے پینے نہیں آتے۔ چیف جسٹس کا یہ بھی کہنا تھا کہ کسی پٹواری کو حق حاصل نہیں کہ بغیر کسی جواز کہ ریکارڈ بدلے۔ ریکارڈ درست نہ ہونے پر التوا نہیں دیا جا سکتا۔ عدالت نے بنی گالہ سمیت کورنگ نالے سے متعلق سروے کا ریکارڈ آج ہی درست کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 6 ہفتے کے لیے ملتوی کر دی۔