مارگلہ کی پہاڑیوں پر لینڈسلائیڈنگ سے 9مزدور جاں بحق ہونے کی فوٹیج 92نیوز کو موصول

ٹیکسلا (92نیوز) ٹیکسلا میں مارگلہ کی پہاڑیوں پر ہونےوالی لینڈ سلائیڈنگ کی فوٹیج 92نیوز کو موصول ہو گئی ہے۔ فوٹیج میں پہاڑی کاایک حصہ گرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سولہ اکتوبر کو لینڈسلائیڈنگ سے نو مزدورجاں بحق ہوگئے۔ لینڈ سلائیڈنگ کا یہ واقعہ ٹیکسلا میں مارگلہ کی پہاڑیوں پر پیش آیا جب اچانک زمین سرکنے لگی۔
اس حادثے میں تین افراد زخمی ہوئے۔ نائنٹی ٹو نیوز کو ملنے والی فوٹیج میں تباہی دیکھی جا سکتی ہے۔ ماہرین ارضیات کے مطابق لینڈ سلائیڈنگ کے محرکات مختلف ہیں۔ مارگلہ کی پہاڑیوں میں بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ سے قریبی دیہات کے رہائشیوں کو چوکنا رہنے کی ضرورت ہے۔