مارگلہ کی پہاڑیوں پرلگی 90 فیصد آگ بجھا دی، آئی ایس پی آر
راولپنڈی (92 نیوز) ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ مارگلہ کی پہاڑیوں پرلگی 90 فیصد آگ بجھا دی گئی ہے۔
انہوں نےکہا کہ آرمی ایوی ایشن، پاک فضائیہ کے ہیلی کاپٹرزباقی ماندہ آگ پر قابو پانے کیلئے کوشاں ہیں اور ہیلی کاپٹرز نے اب تک متاثرہ علاقوں پر 41 بار پروازیں کیں۔
ہیلی کاپٹرزمسلسل پانی بھری بکٹس کےذریعے آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔
مارگلہ کی پہاڑیوں پر ایک مرتبہ پھر اچانک آگ بھڑک اٹھی، آگ کے شعلے اور دھواں شہر کے مختلف سیکٹروں سے رات گئے تک دکھائی دیتا رہا۔
آگ گو سیدپور کے قریب لگی جس نے تیز ہوائوں کے باعث قریبی درختوں اور جھاڑیوں کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔