Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

مارگلہ کی پہاڑیوں نے بھی سفید چادر اوڑھ لی ، سیاحوں کی بڑی تعداد برفباری سے لطف اندوز ہونےدامن کوہ جا پہنچی

مارگلہ کی پہاڑیوں نے بھی سفید چادر اوڑھ لی ، سیاحوں کی بڑی تعداد برفباری سے لطف اندوز ہونےدامن کوہ جا پہنچی
February 11, 2016
اسلام آباد(92نیوز)مارگلہ کی پہاڑیوں نے سفید چادر اوڑھی تو سیاحوں کی بڑی تعداد برفباری سے لطف اندوز ہونے پیر سوہاوہ اور دامن کوہ جا پہنچی  جہاں ہر کوئی سرد موسم اور برف سے بھرپور لطف اندوز ہوئے۔ تفصیلات کےمطابق روئی کے سفید گالوں سی برف  جب مارگلہ کی پہاڑیوں پر پڑے تو یہاں کے خوبصورت قدرتی مناظر اور بھی حسین دکھنے لگتے ہیں ،برفباری کی خبر ملتے ہی شہری بڑی تعداد میں دامن کوہ اور پیر سوہاوہ اپنے دوستوں اور فیمیلیز کے ہمراہ جا پہنچےکوئی تصویریں بنواتا تو کوئی سیلفیاں لیتا دکھائی دیا۔ بارش کی رم جھم اور برفباری سے رت پھر سے سہانی ہوگئی اور مارگلہ کے مسحورکن مناظر دیکھنے والوں کی آنکھوں کو خیرا کرتے رہے۔ اسلام آباد میں برفباری ہونا عام معمول سے ہٹ کر تھا شاید اسی لیے بڑی تعداد میں لوگ اپنے معمولات چھوڑ کر یہ نظارہ دیکھنے آن  پہنچے اور پیر سوہاوہ اور دامن کوہ جانے والے راستے پر گاڑیوں کی کئی میل لمبی قطاریں لگ گئیں۔ marag