Thursday, October 28, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

مارگلہ ٹاور اسلام آباد زلزلے کے 10سال بعد بھی تعمیر نہ ہو سکا

مارگلہ ٹاور اسلام آباد زلزلے کے 10سال بعد بھی تعمیر نہ ہو سکا
October 8, 2015
اسلام آباد (92نیوز) 8 اکتوبر 2005ءکے زلزلے میں زمین بوس ہونے والے اسلام آباد کے مارگلہ ٹاورنے 73 افراد کی جانیں لیں۔ جائے حادثہ پر دس سال بعد جدید ترین ٹاور کی تعمیر کا کام جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق 8اکتوبر 2005ءکی صبح 8 بج کر 53 منٹ پر زلزلے کے نتیجے میں مارگلہ ٹاور زمین بوس ہوگیا۔ اس المناک حادثے میں 73 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ 100 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔ تحقیقات کے مطابق مارگلہ ٹاور کی تعمیر میں استعمال ہونے والا ناقص میٹریل حادثے کی بڑی وجہ تھی۔ گزرے دس برسوں میں یہ پلاٹ خالی رہا لیکن اب اندھیرے سے روشنی کا سفر شروع ہوچکا۔ جائے حادثہ پر تعمیراتی کا م کا آغاز ہوچکا ہے۔ مارگلہ ٹاور کی جگہ پر اب یہاں پارک ون کے نام سے ایک جدید ترین 18 منزلہ ٹاور تعمیر کیا جائے گا۔ تعمیراتی کمپنی کے حکام کے مطابق نیا ٹاور مکمل طور پر زلزلہ پروف ہو گا۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔