Wednesday, October 20, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

مارگریٹا ود اے سٹرا  17 اپریل کو بھارتی حکومت کی آنکھیں کھولے گی

مارگریٹا ود اے سٹرا  17 اپریل کو بھارتی حکومت کی آنکھیں کھولے گی
April 9, 2015
ممبئی (92نیوز)بھارت جہاں عورت کی عزت محفوظ نہیں،وہاں اداکارہ کلکی نے ایک فلم میں معذور عورت کے کردار میں مودی سرکار کو جھنجھوڑنے کی کوشش کی ہے۔ فلم  مارگریٹا ود اے سٹرا  سترہ اپریل کو بھارتی سینماگھروں میں حکومت کی آنکھیں کھولے گی۔ شونالی بوس کی ہدایات کاری میں بننے والی  فلم میں کلکی ایک ایسی بھارتی خاتون کا کردار ادا کر رہی ہے، جو ایک دماغی مرض میں مبتلا ہے،اور چل پھر بھی نہیں سکتی۔ مگر بھارتی معاشرے میں جہاں عورت کو عزت کی نگاہ سے ہی نہیں دیکھا جاتا، وہاں بھارتی سرکار کی  آنکھوں پر بندھی پٹی کھولنے میں اداکارہ کلکی کس حد تک کامیاب ہوتی ہے۔ یہ فلم کی ریلیز کے بعد ہی پتہ چل سکے گا،کلکی جو اصل زندگی میں خود بھی کم عمری میں جنسی طور پر ہراساں ہو چکی ہیں، کردارکوبخوبی نبھاتی نظر آرہی ہیں ۔ کلکی کہتی ہیں معذور لوگوں کوچھوٹ نہیں، احترام چاہیےبازارہو یا سکول معذوروں کے لیے سہولیات نہیں ہیں،جبکہ انہیں جنسی تشدد کا بھی نشانہ بنایا جاتا ہے،مارگریٹا ود اے سٹرا  کئی ممالک سے ہوتی ہوئی سترہ اپریل کو بھارتی حکومت کی آنکھیں کھولنے سینماگھروں کا رخ کرےگی۔ معذورں کی آواز بلند کرنے والی فلم کئی ایوارڈ اپنے نام کرچکی ہے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔