Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

مارک مارکوئز کی سلور سٹون موٹو جی پی گراں پری کوالیفائنگ ریس میں پول پوزیشن

مارک مارکوئز کی سلور سٹون موٹو جی پی گراں پری کوالیفائنگ ریس میں پول پوزیشن
August 30, 2015
لندن (ویب ڈیسک) ہسپانوی رائیڈر مارک مارکوئز نے سلور سٹون موٹو جی پی گراں پری کوالیفائنگ ریس میں پول پوزیشن حاصل کر لی ہے۔ مارکوئز سٹارٹنگ گرڈ میں سب سے آگے جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ برطانیہ کے سلور سٹون سرکٹ پر ہونے والی پریکٹس ریس میں مختلف ممالک کے رائیڈرز نے حصہ لیا جس میں سپین سے تعلق رکھنے والے موٹو جی پی ورلڈ چیمپئن مارک مارکوئز نے اپنا ہی ریکارڈ بہتر بناتے ہوئے کم ترین وقت میں لیپ مکمل کرکے پول پوزیشن حاصل کی۔ مارک مارکوئز نے دو منٹ اور صفر اعشاریہ دو تین چار سیکنڈ میں لیپ مکمل کیا۔ سپین سے ہی تعلق رکھنے والے اور موٹو جی پی کے ورلڈ چیمپئن جارج لورینزو نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ ڈینی پیڈروسا دومنٹ اور صفر اعشاریہ سات ایک چھ سیکنڈ میں لیپ مکمل کرکے تیسرے نمبر پر رہے۔ سلور اسٹون موٹو جی پی گراں پری ریس آج ہوگی۔