Monday, October 3, 2022

مارچ میں مارچ کینسل ، بلاول اپریل میں مارچ کریں گے ‏

مارچ میں مارچ کینسل ، بلاول اپریل میں مارچ کریں گے ‏

کراچی (92 نیوز ) مارچ میں مارچ  ٹل گیا، بلاول بھٹو زرداری نے اپریل میں ما رچ کی تیاری شروع کر دی ۔

وادی مہران سے وفاقی حکومت کے خلاف پہلی احتجاجی تحریک کا پلان بنا لیا گیا ، آئندہ ماہ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں ٹرین ما رچ کیا جائے گا۔

جیالوں کی احتجاج ٹرین کراچی سے براستہ حیدرآباد، نوابشاہ، محراب پور، خیرپور، سکھر سے ہوتی ہوئی  لاڑکانہ تک جائے گی۔

بلاول بھٹو زرداری مختلف اسٹیشنز پر خطاب کریں گے اور چار اپریل کی صبح لاڑکانہ پہنچیں گے، پیپلز پارٹی نے کارکنان کو مجوزہ ٹرین ما رچ کی تیاری کیلئے ہدایات جاری کردیں۔