Sunday, September 25, 2022

مارچ اپریل میں حکومت کو جاتا دیکھ رہا ہوں: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کی ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد نائنٹی ٹو نیوز سے خصوصی گفتگو

مارچ اپریل میں حکومت کو جاتا دیکھ رہا ہوں: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کی ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد نائنٹی ٹو نیوز سے خصوصی گفتگو
راولپنڈی (نائنٹی ٹو نیوز) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے ووٹ کاسٹ کر دیا۔ شیخ رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ بلدیاتی انتخابات میں حلقہ این اے پچپن سے  سولہ سے اٹھارہ نشستیں جیتیں گے۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے یونین کونسل چالیس وارڈ تین کے پولنگ سٹیشن میں ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد نائنٹی ٹو نیوز سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ حکومت اور فوج کے تعلقات بہتر نہیں ہیں۔ مارچ اپریل میں حکومت کو جاتا دیکھ رہا ہوں۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ یونین کونسلز میں دھاندلی سے متعلق الیکشن کمیشن کو آگاہ کر دیا ہے۔ یونین کونسل چالیس میں بیلٹ باکس کی سیل ٹوٹی ہوئی ملی ہیں۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ بیرون ممالک دہشتگردی  کے تانے بانے پاکستان سے ملنے کے خطرناک نتائج برآمد ہوں گے۔ نوازشریف نیب کو پنجاب میں کارروائیاں کرنے سے روک رہے ہیں۔