لاس اینجلس (ویب ڈیسک) شہرہ آفاق اداکارہ مارلن منرو کا چست لباس چار اعشاریہ آٹھ ملین ڈالر میں نیلام ہو گیا ہے۔ اداکارہ کی جلد کے رنگ کا لباس ڈریس ڈیزائنر ژاں لوئس نے تیار کیا تھا۔ منرو نے اسی لباس میں آنجہانی جان ایف کینیڈی کی پینتالیس ویں سالگرہ پر ہیپی برتھ ڈے کے نغمے پر نیویارک کے میڈی سن سکوائر گارڈن میں لائیو پرفارم کیا تھا۔
لباس کی نیلامی چار اعشاریہ آٹھ ملین ڈالر کے عوض لاس اینجلس میں ہوئی۔