Thursday, December 1, 2022

مارلن سیموئلز کا باؤلنگ ایکشن بھی رپورٹ

 مارلن سیموئلز کا باؤلنگ ایکشن بھی رپورٹ
دوبئی(سپورٹس ڈیسک)ویسٹ انڈین آف سپنر مارلن سیموئلز کا باؤلنگ ایکشن تیسری بار رپورٹ ہو گیا۔ تفصیلات کےمطابق ویسٹ انڈین آل راؤنڈر مارلن سیموئلز  کے ایکشن کو سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران مشکوک ہونے کے باعث رپورٹ کیا گیا ہے۔  انہیں آئندہ چودہ روز کے اندر اپنے باؤلنگ ایکشن کا ٹیسٹ کرانا ہو گا تاہم وہ  ٹیسٹ کا نتیجہ آنے تک بین الاقوامی کرکٹ میں باؤلنگ کر سکیں گے۔ سیموئلز نے سری لنکا کے خلاف  گال میں ہونے والے میچ میں ستائیس اوورز کرائے اور ایک وکٹ بھی حاصل کی۔ دو ہزار آٹھ کے بعد سے اب تک سیموئیلز کا ایکشن تیسری بار رپورٹ ہوا ہے۔