Sunday, October 24, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ماردھاڑ سے بھرپور ہالی وڈ فلم ”کیپٹن امریکا“ کی باکس آفس پرکامیابیوں کاسلسلہ جاری

ماردھاڑ سے بھرپور ہالی وڈ فلم ”کیپٹن امریکا“ کی باکس آفس پرکامیابیوں کاسلسلہ جاری
May 16, 2016
لاس اینجلس (ویب ڈیسک) ماردھاڑ سے بھرپور ہالی وڈ فلم ”کیپٹن امریکا“ کی باکس آفس پرکامیابیوں کاسلسلہ جاری ہے۔ فلم نے سات ارب روپے سے زائد رقم جوڑ ی اور ریلیز کے دوسرے ہفتے بھی باکس آفس پر پہلے نمبر پر ہے۔ ڈزنی سٹوڈیو کی فلم ”دی جنگل بک“ کا سحر بھی کم نہ ہو سکا۔ فلم نے ریلیز کے پانچویں ہفتے پونے دوارب روپے کا بزنس کیا اور دوسرے نمبر پر رہی۔ ہالیووڈ فلم ”منی مونسٹر“ نے ریلیز کے پہلے ہفتے ڈیڑھ ارب روپے سے زائد کمائے اور باکس آفس پر تیسری پوزیشن حاصل کر لی۔ خوف اوردہشت سے بھرپورہالی وڈ فلم ”دی ڈارک نیس“ چوون کروڑ روپے کے بزنس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے جبکہ جولیا رابرٹس، جینیفر آنسٹن اور کیٹ ہڈسن کی فلم ”مدرز ڈے“ چونتیس کروڑ کما کر باکس آفس پرپانچویں نمبر پر ہے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔