Friday, September 30, 2022

ماردھاڑ سے بھرپور فلم ”بیسٹس آف نو نیشن“ کا ٹیزر ٹریلر جاری

ماردھاڑ سے بھرپور فلم ”بیسٹس آف نو نیشن“ کا ٹیزر ٹریلر جاری
لاس اینجلس (ویب ڈیسک) ہالی وڈکی ماردھاڑسے بھرپورفلم ”بیسٹس آف نونیشن“ کا ٹیزر جاری کر دیا گیاہے۔ فلم رواں برس سولہ اکتوبر کوسنیماگھروں کی زینت بنے گی۔ فلم کی کہانی دوہزارپانچ میں لکھے گئے ناول ”بیسٹس آف نونیشن“ سے ہی ماخوذ ہے۔ مغربی افریقہ میں خانہ جنگی کے دوران اگونامی بچے کے والدین کو شدت پسندقتل کردیتے ہیں جس کے بعد اگو کو زبردستی کرائے کا قاتل بننے پر مجبور کیاجا تا ہے۔ فلم میں ابراہیم اتہا، ادریس البا، گریس نورٹی اورڈیوڈڈونتھواداکاری کرتے نظر آئینگے۔ فلم رواں برس سولہ اکتوبر کو سنیماگھروں کی زینت بنے گی۔