مارخور کی تصویر پینٹ کرانے کا معاملہ،ایم ڈی پی آئی اے کا نام واچ لسٹ میں ڈالنے کا حکم
اسلام آباد ( 92 نیوز) قومی ائیر لائن کے جہازوں پر مار خور کی تصویر پینٹ کرانے پر از خود نوٹس کیس میں سپریم کورٹ نے ایم ڈی پی آئی اے کا نام واچ لسٹ میں ڈالنے کا حکم دے دیا۔
دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ایم ڈی صاحب ، آپ نے 34 ہزار ڈالرز لگ اکر طیاروں کی دمیں رنگین کر الیں ، کیا تنخواہیں بھی ادا کر دی گئی ہیں ۔
ایم ڈی پی آئی اے نے جواب میں کہا کہ جب تک سب کو تنخواہ نہیں ملتی میں بھی وصول نہیں کروں گا۔
عدالت نے ایم ڈی پی آئی اے کا نام واچ لسٹ میں ڈالنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت 28 جون تک ملتوی کر دی ۔