Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

مادر وطن کے عظیم سپوت میجر محمد اکرم شہید نشان حیدر کا آج 50 واں یوم شہادت

مادر وطن کے عظیم سپوت میجر محمد اکرم شہید نشان حیدر کا آج 50 واں یوم شہادت
December 5, 2021 ویب ڈیسک

جہلم (92 نیوز) مشرقی پاکستان میں جرات و بہادری کی تاریخ رقم کرنے والے مادر وطن کے عظیم سپوت میجر محمد اکرم شہیدنشان حیدر کا آج 50 واں یوم شہادت ہے۔

گجرات کے علاقے ڈنگہ میں 4 اپریل 1938ء کو آنکھ کھولی۔ ملٹری کالج جہلم سے زیور تعلیم سے آراستہ ہوئے اور 1963ء میں پاک آرمی کی فرنٹیئر فورس رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا۔

میجر محمد اکرم دھرتی کے وہ بہادر سپوت ہیں، جنہوں نے دشمن کا جواں مردی سے مقابلہ کرتے ہوئے اپنی جان قربان کردی اور آئندہ نسلوں کیلئے مشعل راہ ٹھہرے۔

میجر محمد اکرم نے جنگ ستمبر 1965ء میں بحیثیت کیپٹن حصہ لیا، بھارت کیخلاف کئی کامیاب آپریشنز کی قیادت کی۔

1971ء کی جنگ میں دشمن کے توپخانے اور بھاری ہتھیاروں کی شدید فائرنگ ہوئی تو میجر محمد اکرم اور اُن کے ساتھیوں نے نہ صرف دوہفتوں تک بھارتی فوج کا بھرپور مقابلہ کیابلکہ اپنے سے کئی گنا بڑے دشمن کو ناکوں چنے چبوائے، کئی حملے پسپا کیے اوربھاری جانی نقصان پہنچایا۔

5 دسمبر 1971ء کو غیر معمولی صلاحیتوں کے حامل کڑیل جوان میجر محمد اکرم نے دشمن سے جواں مردی کیساتھ مقابلہ کرتے ہوئے 33 سال کی عمر میں جام شہادت نوش کیا۔ اُنہیں دشمن کے مقابلے میں گراں قدر جرات و بہادری دیکھانے پر ملک کے سب سے بڑے فوجی اعزاز نشان حیدر سے نوازا گیا۔

ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز پبلک ریلیشنز(ڈی جی آئی ایس پی آر) کے ایک ٹویٹ کے مطابق، 1971ء کی جنگ کے دوران ہلی کی جنگ کے ہیرو کو ان کے عزم اور ہمت کے لیے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔