Sunday, December 4, 2022

مادام تساﺅ میوزیم نے انجلیناجولی اور بریڈپٹ کے مجسموں میں ’طلاق‘ کرا دی

مادام تساﺅ میوزیم نے انجلیناجولی اور بریڈپٹ کے مجسموں میں ’طلاق‘ کرا دی
لندن (ویب ڈیسک) عالمی شہرت یافتہ اداکارہ انجلینا جولی کی جانب سے اپنے ہیرو شوہر بریڈپٹ کو طلاق دینے کے لیے عدالت سے رجوع کرنے کے بعد لندن کے مادام تساو عجائب گھر میں رکھے انجلینا جولی اور بریڈپٹ کے مجسموں کو بھی الگ کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق مادام تساو عجائب گھر نے اپنے آفیشل ٹویٹ میں بتایا ہے کہ لندن میں دنیا کی خوبصورت ترین جوڑی کے مجسموں کو ایک دوسرے سے فاصلے پر رکھ دیا گیا ہے اور ان کے درمیان مشہور فلم ”ٹوائلائٹ“ کے اداکار رابرٹ پیٹن سن کا مومی مجسمہ رکھ دیا گیا ہے۔ اینجلینا جولی اور بریڈپٹ دو ہزار چار سے ایک ساتھ رہے تھے تاہم انھوں نے شادی دو ہزار چودہ کے اگست میں کی تھی۔ Madame-Tussauds-Brad-and-Angelina   اینجلینا جولی اور بریڈ پٹ کی جوڑی کو ہالی وڈ کی مشہور ترین جوڑی سمجھا جاتا ہے۔ دونوں پہلی مرتبہ دو ہزار پانچ میں ریلیز ہونے والی فلم ”مسٹر اینڈ مسز سمتھ“ کے سیٹ پر ملے اور پھر ساتھ رہنے لگے۔ بریڈپٹ کی انجلینا جولی سے دوسری شادی تھی جبکہ اس سے قبل اینجلینا جولی بھی دو شادیاں کر چکی ہیں۔