Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

مادام تساؤ انتظامیہ نے میوزیم میں مدھو بالا کا مجسمہ رکھنے کا بھی اعلان کردیا

مادام تساؤ انتظامیہ نے میوزیم میں مدھو بالا کا مجسمہ رکھنے کا بھی اعلان کردیا
July 25, 2017

لندن (ویب ڈیسک)مادام تساؤ انتظامیہ نے میوزیم میں مدھو بالا کا مجسمہ رکھنے کا بھی اعلان کردیا۔۔ان کا مجسمہ ان کی شہرہ آفاق فلم ’’مغل اعظم‘‘ میں ان کے کردار انار کلی سے لیا جائے گا۔

تفصیلات کےمطابق لاکھوں دلوں پر راج کرنے والی مدھو بالااب مادام تساؤ میوزیم کی زینت بڑھائیں گی۔انتظامیہ کا کہنا ہےمدھوبالا کئی دہائیاں گزر جانے کے باوجود بھی لاکھوں دلوں میں زندہ ہیں اورامید ہے کہ ان کا قدرتی حسن مداحوں کو ایک بار پھر اپنی طرف کھینچے گا۔

مدھو بالا کا اصلی نام ممتاز جہاں تھا اور بھارتی فلم انڈسٹری کی تاریخ ان کے ذکر کے بغیر ادھوری تصور کی جاتی ہے

مدھو بالا کو فلم ’’محل‘‘ سے شہرت ملی جس کے بعد انہوں نے پیچھے مڑکر نہیں دیکھا اور راج کپور، اشوک کمار، دیو آنند، دلیپ کمار اور کشور کمار سمیت تمام صف اول کے اداکاروں کے ساتھ کام کیا۔

دلیپ کمار اور مدھو بالا کی جوڑی کئی شہرہ آفاق فلموں نظر آئی اور دونوں نے ایک ساتھ بے حد مقبولیت حاصل کی۔ 1960 میں بننے والی فلم ’’مغل اعظم‘‘ کو دونوں لیجنڈری اداکاروں کی یادگار ترین فلم مانا جاتا ہے۔

لاکھوں دلوں پر راج کرنے والی مدھو بالا نے 1960 میں دلیپ کمار سے عشق میں ناکامی کے بعدکشور کمار سے شادی کی اور 1969 میں صرف 36 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔